Live Updates

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر پرویزخٹک ،شفقت محمود

اورجہانگیرترین کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواستیں منظور، وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمراوراعجازچوہدری کی بریت کی درخواستوں پرنوٹسز جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 20:30

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر پرویزخٹک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر مملکت عارف علوی، وفاقی وزیر پرویزخٹک ،شفقت محمود اورجہانگیرترین کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلیں ۔عدالت نے وزیر خزانہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمراوراعجازچوہدری کی بریت کی درخواستوں پرنوٹسزجاری کردیئے ۔

پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے بطور ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے اوروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، وزیرخزانہ اسدعمراوراعجازچوہدری نے بریت کی درخواستیں دائرکیں ۔عدالت نے صدر مملکت عارف علوی ، پرویزخٹک ،شفقت محمود اورجہانگیرترین کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکیں،جج شاہ رخ ارجمند نے بریت کی درخواستوں پر وفاق کو نوٹسز جاری کردیے ۔انسداد دہشتگردی کے جج کوثرعباس زیدی کی رخصت کے باعث صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پرسماعت نہ ہوسکی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات