Live Updates

50 دن میں عمران خان اورپی ٹی آئی پرتنقید کرنا قبل ازوقت ہے،شاہد آفریدی

ہردلعزیز شخصیت و سابق کرکٹرشاہد خان آفریدی کا وزیراعظم کی حمایت میں اہم بیان سامنے آگیا

پیر 22 اکتوبر 2018 18:48

50 دن میں عمران خان اورپی ٹی آئی پرتنقید کرنا قبل ازوقت ہے،شاہد آفریدی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-22 اکتوبر 2018ء) :ہردلعزیز کرکٹر شاہ خان آفریدی نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ 50 دن میں عمران خان اورپی ٹی آئی پرتنقید کرنا قبل ازوقت ہے۔عمران بھائی اورانکی ٹیم کوکم از کم 6 ماہ دیے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بنے ہوئے لگ بھگ 2 ماہ ہونے والے ہیں ۔

اس عرصے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے انتہائی پر عزم نظر آتی ہے۔اس سلسلے میں جہاں تحریک انصاف کی حکومت مقبول فیصلے کرکے عوامی حمایت سمیٹ رہی ہے وہیں تحریک انصاف کی حکومت کو کچھ سخت فیصلے بھی کرنے پڑ رہے ہیں جس کے باعث عوام خاصی بے چین نظر آتی ہے۔اس ساری صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کو سب سے زیادہ جس پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ملک کے معاشی حالات ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں دن بدن ڈالرز کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے بعد ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔جس کے بعد ایک نیا معاشی بحران سر اٹھائے گا۔اس ساری صورتحال میں عوام میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور وہ حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔اس سارے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم عوامی رائے عامہ کو ہموار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

عوام بھی معاشی بحران سے پریشان ہیں اور وزیراعظم بھی اس ساری صورتحال سے خاصے پریشان نظر آتے ہیں۔تاہم جہاں ایک جانب مخالفین کی جانب سے حکومتی کارکردگی کے خلاف آوازیں اٹھائی جارہی ہیں وہیں وزیر اعظم عمران خان کے حامی بھی سامنے آرہے ہیں۔اس حوالے سے سابق کرکٹر اور پاکستانیوں کی ہر دلعزیز شخصیت شاہد خان آفریدی نے کھل کر وزیر اعظم عمران خا ن کی حمایت کر دی۔

شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ 50 دن میں عمران خان اورپی ٹی آئی پرتنقید کرنا قبل ازوقت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران بھائی اورانکی ٹیم کوکم از کم 6 ماہ دیے جائیں۔بیوروکریسی کوبھی پاکستان کی بہتری کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے۔انہوں نے وزراء کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزرا بھی اپوزیشن کی بجائےاپنی کارکردگی پرفوکس کریں تاکہ عوام کی بہتری کےعملی اقدام نظر آئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات