قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا گیا

الیکشن کمیشن کا بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 لورہ لائی‘ زیارت‘ ہرنائی ‘ موسیٰ خیل‘ دکی کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کا حکم

پیر 22 اکتوبر 2018 20:35

قومی اسمبلی کا وہ حلقہ جہاں دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 لورہ لائی، زیارت ، ہرنائی ، موسیٰ خیل، دکی کے 23 پولنگ اسٹیشنوں پر 15 نومبر کو دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے اس حلقہ میں پولنگ اسٹیشن نمبر 277، 278، 283، 296، 301، 304، 305، 306، 310، 311، 312، 317، 318، 319، 321، 323، 324، 325، 327، 328، 336 اور 337 میں پولنگ 15 نومبر کو 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔