پیمرا کا چار ایف ایم ریڈیوکے لائسنسوں کا اجراء

پیر 22 اکتوبر 2018 20:35

پیمرا کا چار ایف ایم ریڈیوکے لائسنسوں کا اجراء
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) نے اپنے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چار ایف ایم ریڈیو کے لائسنسوں کا اجراء کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیمرا جناب محمد سلیم بیگ نے ایک سادہ سی تقریب میں میسرز سردار میڈیا (پرائیویٹ) لمٹیڈ کو چنیوٹ ، کھاریاں ، حافظ آباد اور وزیرآباد میں ایف ایم ریڈیو نیٹ ورک کے قیام کیلئے چار لائسنسوں کا اجراء کیا۔

لائسنس کی شرائط کے مطابق ایف ایم ریڈیو ز ایک سال کے اندرسروس کا آغاز کر سکیں گے ۔ میسرز سردار میڈیا (پرائیویٹ) لمٹیڈکی ترجمانی ڈائریکٹر ٖفضل الله نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل (لائسنسنگ ) وکیل خان، ڈپٹی جنرل منیجر(لائسنسنگ) محمد اقبال اور چوہدری جنید علی خان بھی اس موقع موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :