اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینی بستی کو مسمار کرنے کا اقدام محدود وقت کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

پیر 22 اکتوبر 2018 20:53

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے کی ایک فلسطینی بستی کی مسماری کو محدود وقت کے لیے مؤخر کر رہے ہیں تاکہ اس حوالے سے وہاں آباد لوگوں سے کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ خان الاحمر کی بدو آبادی کو زبردستی وہاں سے بے دخل کرنے کے عمل کو جنگی جرم شمار کیا جائے گا۔ اسرائیل کی طرف سے قبل ازیں کہا گیا تھا کہ خان الاحمر میں واقع گھروں کو یکم اکتوبر کے بعد کسی بھی وقت مسمار کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :