لاہور ہائیکورٹ ،ضمانت خارج ہونے پر زیادتی کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار

پیر 22 اکتوبر 2018 20:53

لاہور ہائیکورٹ ،ضمانت خارج ہونے پر زیادتی کا ملزم احاطہ عدالت سے فرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ سے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگیا، ملزم کو گرفتار نہ کرنے پر بچی کی والدہ نے احاطہ عدالت میں واویلا مچا دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نیزیادتی کے ملزم جواد انور کی درخواست ضمانت پر کیس کی سماعت کی۔متاثرہ بچی کی والدہ عذرا بی بی کا کہنا ہے کہ ملزم جواد انور نے ان کی بیٹی 5 سالہ مہوش کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ملزم کے خلاف تھانہ منڈی فیض آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔عذرا بی بی نے بتایا کہ ماتحت عدالت ملزم کی درخواست ضمانت بھی خارج کر چکی ہے۔