مقبوضہ کشمیر، پلوامہ دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی

پیر 22 اکتوبر 2018 20:57

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دھماکے سے متاثرین کا ایک اور زخمی چل بسا، جسکے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی، بھارتی میڈیا کے مطابق کلگام میں دھماکے اور اس کے بعد بھارتی فوجیوں کی اندھادھند فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونیوالوں میں سے ایک اور کشمیری شہری جاوید احمد لون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، جاوید احمد لون کا جنازہ جب اسکے آبائی گاؤں یاوورا میں لایا گیا تو لوگوں کی بڑی تعداد نے اس کے جنازے میں شرکت کی، اور آہوں سسکیوں میں اسے دفنا دیا گیا۔ وقار )