جنوبی وشمالی کوریا اور اقوام متحدہ کمانڈ کے درمیان دوسری بار مشاورت، سرحدی علاقے کو بارود سے پاک کرنے پر تبادلہ خیال

پیر 22 اکتوبر 2018 20:57

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) جنوبی کوریا، شمالی کوریا اور اقوام متحدہ کمانڈ نے مشترکہ سرحدی علاقے کو بارود سے پاک کرنے کیلئے دوسری بار مشاورت کی ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں فریقین نے پانمونجوم میں بند کمرہ بات چیت کی ہے، اور مشترکہ سرحدی علاقے کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، تینوں فریقین نے اس سے قبال سولہ اکتوبر کو مذاکرات کئے۔ وقار )

متعلقہ عنوان :