تائیوان: ٹرین پٹٹری سے اترنے کے باعث اٹھارہ افراد ہلاک ، 160زخمی

پیر 22 اکتوبر 2018 20:57

تائپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) تائیوان میں ٹرین پٹٹری سے اترنے کے باعث کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک جبکہ ایک سو ساٹھ زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ بیلان کائونٹی میں اس وقت پیش آیا جب 366 افراد کو لے جانیوالی ٹرین پٹٹری سے اتر گئی حادثے میں اٹھارہ افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک سو ساٹھ زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کردیا گیا حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :