قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹی 20کھیلنے کیلئے پرعزم

پیر 22 اکتوبر 2018 21:10

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری، آسٹریلیا کیخلاف پہلے ..
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی فٹنس میں بہتری آئی ہے اور وہ پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے، دو دن آرام سے انھیں فائدہ ہوا اور اب سر میں تکلیف کم ہو گئی ہے،وہ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بیٹنگ کے دوران سرفراز کے ہیلمٹ پر گیند لگ گئی تھی جس کی وجہ سے چوتھے دن محمد رضوان سے وکٹ کیپنگ کرائی گئی تھی، سرفراز کو ڈاکٹر نے 48 گھنٹے آرام کا مشورہ دیا تھا، اسی میچ کی پہلی اننگز میں بھی دوران بیٹنگ سرفراز کے بازو پر گیند لگ گئی تھی جس کے بعد رضوان کو بطور وکٹ کیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس کے لیے میچ ریفری سے خصوصی اجازت لی گئی تھی، رضوان اے ٹیم کے ساتھ پہلے ہی یو اے ای میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :