کرسٹیانو رونالڈو نے 400گولز کا سنگ میل عبور کرلیا، میسی 389 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر

پیر 22 اکتوبر 2018 21:10

کرسٹیانو رونالڈو نے 400گولز کا سنگ میل عبور کرلیا، میسی 389 گولز کے ساتھ ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) یوونٹس میں شامل پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو یورپ کی ٹاپ فائیو لیگز میں مجموعی طور پر 400 گولز کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ اس مقام تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بنے، میسی 389 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 33 سالہ فٹبالر نے یہ کارنامہ گذشتہ دن اٹالین لیگ میں گینویا کلب کیخلاف انجام دیا، یوونٹس کا یہ مقابلہ 1-1 سے برابر ہوگیا، دوسرے ہاف میں حریف ٹیم کے ڈینئیل بیسا نے ہیڈر پر جوابی گول داغا۔

متعلقہ عنوان :