Live Updates

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام، پہلے روز ہی بلیو ایریا میں فارم جمع کر انے کیلئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں

فارم 22اکتوبرسے 21دسمبرکے دوران نادرا دفاتر میں جمع ہوناشروع ہوگئے

پیر 22 اکتوبر 2018 21:18

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام، پہلے روز ہی بلیو ایریا میں فارم جمع کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے بے گھرافراد کے لئے شروع کیاگیاپروجیکٹ’’نیاپاکستان ہائوسنگ پروگرام‘‘کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کے پہلے روز نادرا آفس خیبرپلازہ بلیوایریا اسلام آباد میں عوام کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،یہ فارم نادرا کے دفاترکے علاوہ آن لائن بھی دستیاب ہے ۔

فارم 250روپے رجسٹریشن فیس کے ساتھ 22اکتوبرسے 21دسمبرکے دوران نادرا آفسزمیں ہی جمع ہوناشروع ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی طورپر پاکستان کے سات اضلاع میں رجسٹریشن کا مرحلہ شروع کیاگیاہے جن میں اسلام آباد، سکھر،کوئٹہ،گلگت،مظفرآباد،سوات اورفیصل آباد شامل ہیں۔نیاپاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لئے جو اہلیت کا معیار رکھاگیاہے اس میں ایک کنبہ (میاں بیوی اوربچوں) میں سے ایک ہی درخواست دے سکتاہے۔

ان درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی جن کا اپناذاتی مکان نہیں ہے۔یہ پروجیکٹ ایک عام پاکستانی کے لئے شروع کیاگیاہے جس کی ماہانہ آمدنی دس ہزار سے پچیس ہزار روپے ہے۔سوموار22اکتوبر کو فارم جمع کروانے کے پہلے روز بلیوایریاخیبرپلازہ میں واقع نادرا آفس میں عوام کا ہجوم تھا۔خواتین اور مردوں کی الگ الگ قطاریں لگی ہوئی تھیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات