رنبیر سنگھ مجھ سے کچھ نہیں چھپاتے ہیں، دیپکا پڈوکون

پیر 22 اکتوبر 2018 21:18

رنبیر سنگھ مجھ سے کچھ نہیں چھپاتے ہیں، دیپکا پڈوکون
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ دیپکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر سنگھ ان سے کچھ نہیں چھپاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کرن جوہر کے پروگرام کافی ود کرن میں اپنے اوراداکار رنبیر سنگھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ آپس میں ہر بات شئیر کرتے ہیں انہوں نے اپنے فون سیکرن جوہر کو اداکار رنبیر سنگھ کے ٹیکسٹ میسجزز دکھاتے ہوئے کہاکہ وہ ان سے کچھ نہیں چھپاتے ہیں اور ان سے اپنا ہر راز شئیر کرتے ہیں اور وہ بھی ان کو اپنی زندگی میں پر بات پر اہمیت دیتی ہیں ۔ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور اداکاررنبیر سنگھ 14 اور 15 نومبر کو شادی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :