لارا دتہ نے ہراسگی کے الزام کے باعث مکیش چھبرا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی

پیر 22 اکتوبر 2018 21:28

لارا دتہ نے ہراسگی کے الزام کے باعث مکیش چھبرا کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے ہراسگی کے الزام کے باعث کاسٹنگ ڈائریکٹر و اداکار مکیش چھبرا کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ لارا دتہ کے شوہر مہیش بھوپتی کا ٹوئٹر پر لوگوں کو ہراسگی کا حصہ بننے والے لوگوں کے ساتھ منسلک نہ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2 روز قبل میری بیوی کو مکیش چھبرا کمپنی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے میرا ردعمل جاننے کے لئے پوچھا جس پر میرا کہنا تھا کہ جو کچھ ان کے متعلق خبروں میں سننے کو مل رہا ہے کیا آپ ان کی کمپنی کو مضبوط کرنا چاہتی ہیں جس پر لارادتہ نے مکیش چھبرا کی کمپنی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا جو ایک بہت اچھا فیصلہ ہے ۔