سی پیک منصوبہ سے ملک میں سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان

ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام اور صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، سی پیک سیکرٹریٹ

پیر 22 اکتوبر 2018 21:28

سی پیک منصوبہ سے ملک میں سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو ملک کو معاشی سطح پر مستحکم اور ملک کو خوشحالی وترقی کی راہوں پر گامزن کرے گا، سی پیک منصوبہ سے ملک میں سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام اور صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مقامی صنعت کے تحفظ کے لئے سی پیک کے تحت کی جانے والی سرمایہ کاری کے تحت لگنے والی صنعتوں میں مقامی کمپنیوں اور اداروں کی شرکت کو ضروری قرار دیا جائے جس سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے۔

سی پیک سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی حکومت کے ملک میں سی پیک کے تحت قائم ہونے والے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی پیکیج کے تحت ڈیوٹی و ٹیکسوں میں خصوصی رعایت سمیت دیگر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی پیکیج سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صنعتی زونز میں صنعتوں کے قیام کے لیے پاکستانی، چینی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو یکساں خصوصی مراعات کی فراہمی اور نئی صنعتوں کے قیام کے لیے خام مال اور پلانٹس و مشینری و دیگر آلات پر سرمایہ کاروں کو ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنی اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات ایسے اقدامات ہیں جن سے غیرملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھائیں گے اور ملکی صنعتیں بھی ترقی کریںگی۔

متعلقہ عنوان :