احسن اقبال عدلیہ مخالف بیان،تقریر کی سی ڈی اور ریکارڈ عدالت میں پیش ،مزید سماعت12 نومبر تک ملتوی

پیر 22 اکتوبر 2018 21:37

احسن اقبال عدلیہ مخالف بیان،تقریر کی سی ڈی اور ریکارڈ عدالت میں پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کیخلاف عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر وکیل نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی تقریر کی سی ڈی اور دیگر ریکارڈ پیش کردیا ۔ عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 12 نومبر تک ملتوی کردی ۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کا موقف تھا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی سزا معطلی پر عدلیہ مخالف بیان دیا جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ ہائیکورٹ نے احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے نوٹس ختم کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی تھی ۔ احسن اقبال نے ہائیکورٹ کی تنبیہ کو نظر انداز کیا جو قابل دست اندازی جرم ہے۔ درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔