یوٹیلٹی کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین کا شٹرڈائون ہڑتال جاری

پیر 22 اکتوبر 2018 21:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین نے گزشتہ روز اپنے مطالبات کی حمایت میں شٹر ڈائون ہڑتال کی جس کے باعث لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز میں خرید و فروخت کا سلسلہ بند رماجبکہ دوسری طرف بتایاگیا ہے کہ شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین کا اسلام آباد میں دیا جانے والا احتجاج دھرنا تھا چونکہ ملک بھر سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ہزاوں ملازمین مختلف قافلوں کی شکل میں ملک کے دوردراز علاقوں سے احتجاجی دھرنے میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے جس کے باعث کسی یوٹیلٹی سٹورز پر ڈیوٹی انجام دینے کیلئے ملازمین موجود نہیں تھے اس طرح ملازمین کو تمام یوٹیلٹی سٹورز بند کرنا پڑا احتجاجی ملازمین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اسلام آباد میں ان کا دھرنا جاری رہیگااحتجاجی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ تمام یوٹیلٹی سٹورز کو فعال بنایا جائے اور جس کیلئے مختلف اشیاء ضروریہ یوٹیلٹی سٹورز میں فراہم کی جائیں ملازمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سپلائرز نے یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی روک روکھی ہے حکومت سپلائرز کو سبسڈی کی مد میں چوبیس ارب کی فوری ادائیگی کرے۔