گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے درخواست دائر کر دی

پیر 22 اکتوبر 2018 21:49

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے درخواست دائر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے برطانوی ویزے میں توسیع کیلئے درخواست دائر کر دی ہے اس سلسلے میں چوہدری گزشتہ روز لاہور میں واقع برطانوی ویزا آفس گئے جہاں انہوں نے تقریبا نصف گھنٹہ قیام کیا اور ویزے میں توسیع کیلئے درخواست دائر کی جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے گورنر پنجاب کی چوہدری سرور کی ویزہ آفس آمد کے پیش نظر کوئنز روڈ پر ٹریفک بند کر دی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی بندش کے باعث گنگا رام ہسپتال آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اور حکومت کے دعوئوں کو کوستے رہے۔