Live Updates

ْآئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں قرضوں کی ادائیگی کے لیے جا سکتے ہیں،عمران اسماعیل

عوام کی فلاح کے لیے سب مل کر کام کریں،جلد 50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کریں گے ،گورنر سندھ کی سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 22 اکتوبر 2018 21:49

ْآئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں قرضوں کی ادائیگی کے لیے جا سکتے ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن تھے اوریہ ہاؤسنگ اسکیم بھی ایک خواب ہے جس کی تعبیر انشاء اللہ جلد کرکے دیں گے اور50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گیگورنر سندھ عمران اسماعیل نے سکھر میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں کوئی گڑبڑ ہورہی ہوتو فوری انتظامیہ سے شکایت کریں اور سندھ حکومت بھی ہاؤسنگ اسکیم کو اپنا سمجھے، یہ اسکیم تمام سندھیوں اور پاکستانیوں کے لیے ہے، ہم عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سیاست کرتے ہیںاور ایسی سیاست سب مل کر نی چاہئے عمران اسماعیل نے کہا کہ کہ عمران خان نے ہمیشہ وہ کام کیے جو ناممکن نظر آئے اوریہ ہاؤسنگ اسکیم بھی ایک خواب ہے جس کی تعبیر انشاء اللہ جلد کرکے دیں گے اور50 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے، انہوں نے کہا کہامتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ا فرادبلکل فکر نہ کریںاسکیم میں قسطوں کی ادائیگی انتہائی آسان ہوگی ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ماضی میں کوئی ٹوائلٹ بھی بنتا تھا تو تصویر لگی ہوتی تھی لیکن ہاؤسنگ اسکیم میں کسی کی کوئی تصویر نہیں لگی دکھائی نہیں دی گئی۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف انتہائی مجبوری میں قرضوں کی ادائیگی کے لیے جا سکتے ہیں اپنے پروٹوکول سے متعلق عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ کہیں بھی پروٹوکول کے ساتھ نہیں جارہا ہوں، قافلے میں آفیشلز کی اپنی اپنی گاڑیاں ہوتی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات