داسو ڈیم منصوبے پر ن لیگ نے قوم سے جھوٹ بولا، فیصل واڈا

لیگی حکومت کے فراڈ کی وجہ سے یومیہ 30 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے عالمی بنک نے داسو منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ، وفاقی وزیر آبی وسائل

پیر 22 اکتوبر 2018 21:53

داسو ڈیم منصوبے پر ن لیگ نے قوم سے جھوٹ بولا، فیصل واڈا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ داسو ڈیم منصوبے پر ن لیگ نے قوم سے جھوٹ بولا ن لیگی حکومت کے فراڈ کی وجہ سے یومیہ 30 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے عالمی بنک نے داسو منصوبے پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عالمی بنک کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکتا لیکن ہم یہ منصوبہ 2022 تک مکمل کریں گے فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم کیلئے صرف 7 فیصد زمین کی خریداری ہو سکی 7 سال تاخیر کی وجہ سے قوم کو بہت نقصان ہو رہاہے گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث سالانہ 112 ارب روپے کا نقصان ہو رہاہے انہوں نے کہا کہ پانی کی چوری روکنے کیلئے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے لیکن نہ میں ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی جھکنے والا ہوں میں ایک مثبت وے میں کام کرتا رہوں گا اور تمام افسران کو بھی یہی پیغام دیا گیا ہے کہ وہ کرپشن کیخلاف کام کریں اور منصوبوں کو جلد مکمل کریں فیصل واوڈا نے کہا کہ داسو منصوبے کو 2022 تک مکمل کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اگر منصوبے کو 2026 میں بنایا تو ہمارا دیوالیہ نکل جائے گایہ منصوبہ بروقت مکمل ہوتا تو بجلی 5 روپے فی یونٹ ملتی انہوں نے کہا کہ بھارت سے فرنٹ فٹ پر آ کر اپنا حق لیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ کو وڈیروں نے پانی چوری جاری رکھی تو ایکشن ہو گامجھ پہ دہری شخصیت کا الزام ثابت ہوا تو دس گنا سخت سزا دی جائے واپڈا نیاچھا کام کیا ہے آتے ہی سب کو برطرف نہیں کر سکتا ان کا کہنا تھا کہ بات کرتا ہوں تو کہتے ہیں پارلیمانی زبان نہیں ہے اگر پارلیمان پارلیمانی کام نہیں کریں گے تو زبان پارلیمانی کیسے استعمال کریں گے ان کا کہنا تھا کہ گدھوں کو کرسیوں پر بٹھائیں گے تو وہ ویسا ہی کام کرے گاصحافی نے سوال کیا کی بھاشا ڈیم کیلئے اب تک کتنا فنڈ اکٹھا ہوا ہے جس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو سپریم کورٹ دیکھ رہی ہے یہ آپ کی ڈومین میں ہے سر، صحافی کاابھی مجھے چودہ دن ہوئے ہیں چودہ ہزار سوالوں کے جواب نہیں دے سکتا ان کا کہنا تھا کا 18 ویں ترمیم کے حوالے سے اپنے موقف پرقائم ہوں اور ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ملک میں کسی کو بھی پانی چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ ڈیم بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے امریکن نیشنلٹی کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر میری دہری شہریت ثابت ہوجائے تو مجھے دیگر لوگوں کے مقبالے میں دس ہزار گنا زائد سزا دی جائے۔

شاہدعباس