مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،9کشمیریوں کی شہادت پر چیئرمین پی ایس پی کا افسوس کا اظہار

پیر 22 اکتوبر 2018 21:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے نتیجے میں 9 نوجوان کشمیریوں کی شہادت پر چیئرمین پی ایس پی سید مصطفی کمال کا افسوس اور اظہار مذمت، میڈیا کو جاری اپنے بیان میں مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیمیں نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ان بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری بھائیوں کی اپنی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ۔ہم ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کی انسانی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔#