کراچی: رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی کا واقعہ، خالد کی نماز جنازہ ماڈل کالونی فریال گراؤنڈ میں ادا کردی گئی

پولیس سے سوال ہے کتنے بڑی گاڑیوں کے چلان کیئے گئے ہیں ،،یہاں صرف غریبوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، خرم شیر زمان

پیر 22 اکتوبر 2018 22:00

کراچی: رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی کا واقعہ، خالد کی نماز جنازہ ماڈل کالونی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) کراچی شاہراہ فیصل پر رکشہ ڈرائیور کی خودسوزی کا واقعہ ،،، رکشہ ڈرائیور خالد کی نماز جنازہ ماڈل کالونی فریال گراؤنڈ میں ادا کردی گئی،،،نماز جنازہ میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان ایم پی اے راجہ اور دیگر شریک ہوئے،نماز جنازہ میں رشتے داروں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی،،،نماز جنازہ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی،،شہریوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا،نماز جنازہ کے بعد پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپنی پولیس کی زمہ داری ہے کہ حفاظت کرے رویہ اچھا رکھے ،،لیکن پولیس غریبوں کے ساتھ انتہائی غلط رویہ رکھتی ہے ،،پولیس سے سوال ہے کے کتنے بڑی گاڑیوں کے چلان کیئے گئے ہیں ،،یہاں صرف غریبوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ،سندھ حکومت سے درخواست ہے کے اس معاملہ پر تحقیقات کرائی جائیں ،،پی ٹی آئی خالد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ،،ہم آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف کے پاس بھی جائیں گے اور انصاف دلائیں گے۔

#

متعلقہ عنوان :