شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر کا مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو خط

پیر 22 اکتوبر 2018 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) شہید ذولفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر نے ادارے کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو خط لکھ دیا ہے ،ادارے کی بہتری کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری بے حد ضروری ہے سرچ کمیٹی جلد از جلد مستقل وائس چانسلر کی تقرری کیلئے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر پروفیسر عابد فاروقی نے وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ کوارڈینیشن کے سیکرٹری کیپٹن(ر) ذاہد سعید کے نام لکھے جانے والے مراسلے میں بتایا ہے کہ یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ کے بعدمجھے ادارے کے قائمقام وائس چانسلر کی حیثیت سے ذمہ داریاں دی گئی جس کو میں احسن طریقے سے نبھا رہاہوں تاہم میری ریٹائرمنٹ جنوری 2019میں ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ یونیورسٹی کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری جلد از جلد عمل میں لائی جائے اور اس سلسلے میں بنائی جانے والی سرچ کمیٹی وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے اپنا کام تیز کرے ۔۔۔ذیاد قاضی

متعلقہ عنوان :