نظریاتی سیاست کی خاطر میدان میں آئے ہیں، جس نظریے پر پاکستان قائم ہوا تھا، آج اسی نظریے کو رائج کرنے کی ضرورت ہے،سیف اللہ خالد

کشمیری آج بھی شہادتیں پیش کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہونے کی بنائ پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے مضبوط کردار ادا کریں ملی مسلم لیگ یوسیز کی سطح پر مضبوط تنظیمی ڈھانچہ قائم کرکے مروج سیاست کا رخ بدلے گی،صدر ملی مسلم لیگ

پیر 22 اکتوبر 2018 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا ہے کہ نظریاتی سیاست کی خاطر میدان میں آئے ہیں۔ جس نظریے پر پاکستان قائم ہوا تھا، آج اسی نظریے کو رائج کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں امن و سلامتی کا قیام اور معاشی استحکام بڑے مسائل ہیں۔ ان شائ اللہ سیاسی کردار کے ذریعے امن اور معاشی استحکام کے ساتھ پاکستان کو بیرونی دبا? سے آزاد کریں گے۔

کشمیری آج بھی شہادتیں پیش کر رہے ہیں، پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہونے کی بنائ پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی روکنے کے لیے مضبوط کردار ادا کریں۔ ملی مسلم لیگ یوسیز کی سطح پر مضبوط تنظیمی ڈھانچہ قائم کرکے مروج سیاست کا رخ بدلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے دوران گلشن اقبال اور جامعہ ملیہ روڈ ملیر میں ملی مسلم لیگ کے بڑے ورکرز کنونشنز سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جن میں کارکنان اور ذمے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کنونشنز سے ملی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ، جماعة الدعوة کراچی کے مس?ل مفتی عبداللطیف، راشد علی، ضلعی صدور بلال حیدر، عثمان عسکری، افتخار احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ملی مسلم لیگ کے صدر سیف اللہ خالد نے کہا کہ سیاست دانوں نے سیاست کا لفظ بدنام کردیا ہے۔ سیاست کو اس قدر بدنام کردیا گیا کہ معزز افراد سیاست سے خوفزدہ اور متنفر نظر آتے ہیں۔

ہم نے ان شائ اللہ رسول اللہ? کی طرز سیاست کو رواج دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی مسلم لیگ پندرہ ماہ سے سیاسی کردار ادا کر رہی ہے، لیکن سازش کے تحت ہمیں روکنے کی کوششیں کی جارہی ہے۔ ہماری رجسٹریشن کی راہ میں رکاوٹیں بیرونی دبا? کا نتیجہ ہے، ان شائ اللہ بہت جلد رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ کارکنان یوسیز کی سطح پر تنظیمی ڈھانچہ قائم کرکے بھرپور کردار ادا کریں۔

ان شائ اللہ ہم نے مسیر وسائل اور افراد کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔ اخلاص کے ساتھ کام کرنے کی بنیاد پر ان شائ اللہ بہت جلد یہ قلت اکثریت میں بدل جائے گی۔ سیف اللہ خالد نے کہا کہ ہم اسی نظریے کی بنیاد پر سیاست کے عمل کو آگے بڑھائیں گے، جس کی بنیاد پر اس ملک کو حاصل کیا گیا تھا۔ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی نوجوان اسلام و پاکستان کے لیے شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔

کشمیری نوجوانوں کی حالیہ شہادتوں پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو روکنے کے لیے حکومت پاکستان مضبوط کردار ادا کرے۔ ملی مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں سیاست کے نام پر عزتیں اچھالی جا رہی تھی۔ سیاسی نظام میں موجود خرابیوں نے عزت دار لوگوں کو سیاست سے دور کردیا تھا۔

قوم ماضی کے تماشے نہیں دیکھنا چاہتی۔ ملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کو اجاگر کرنے اور انسانیت کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اپنے سیاسی کردار کے ذریعے میدان سیاست میں موجود خرابیوں کو دور کرکے محب وطن اور اہل قیادت کو آگے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ملی مسلم لیگ کا تنظیمی ڈھانچہ ترتیب دے رہے ہیں۔ ہر ضلع میں یوسیز کی سطح پر نیٹ ورک منظم کریں گے اور شعبہ جات کا ڈھانچہ بھی قائم کریںگے۔

ان شائ اللہ ہمارے سیاسی کردار سے نظریہ پاکستان کا احیائ ہوگا اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدیں محفوظ رہیں گی۔ جماعة الدعوة کراچی کے مس?ل مفتی عبداللطیف نے کہا کہ مسلم ریاستوں میں حکمرانوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ اچھائی کو عام کریں اور برائی کا راستہ روکیں۔ آج مسلم ممالک اور حکومتوں کی کمی نہیں لیکن پھر بھی نظریہ اسلام پر شدید نوعیت کے حملے کیے جا رہے ہیں۔ اگر حکومت اہل لوگوں کو دی جائے تو موجودہ خرابیاں ختم ہوسکتی ہیں۔ ناہل افراد کو حکومت ملنا امانت کا زیاں ہے اور حدیث رسول?میں اسے قیامت کی نشانی کہا گیا ہے۔ ہم نے آج نظریہ اسلام و پاکستان کی بنیاد پر سیاسی کردار ادا کرنا ہے، اسی میں ہماری کامیابی ہے۔