Live Updates

نئے پاکستان میں فاٹا جنوبی وزیرستان کی ترقی رک گئی،جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجراء بند

فاٹا سیکرٹریٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور کے زمہ داران ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال رہے ہیں ہنگامی جرگہ میں انکشاف

پیر 22 اکتوبر 2018 22:16

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) نئے پاکستان میں فاٹا جنوبی وزیرستان کی ترقی رک گئی،جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کا اجراء بند کردیا گیا ۔ فاٹا سیکرٹریٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ پشاور کے زمہ داران ایک دوسرے پرذمہ داری ڈال رہے ہیں۔فاٹا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن جنوبی وزیرستان اور قبائلی عمائدین کے پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں منعقدہ ہنگامی جرگہ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ نئے پاکستان میں فاٹا کے قبائلی علاقوں اور خصوصا بین الاقوامی جنگ کی ذد میں آکر تباہ ہونے والی قبائلی علاقہ جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کا اجراء بند کردیاگیا ہے۔

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک آمیرالدین،جان عالم خان ،گل محمد اور دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ گورنر سیکرٹریٹ فاٹا اور پشاور کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے حکام ایک دوسرے پر زمہ داری ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک دوسرے پر زمہ داری ڈالنے اور کام نہ کرنے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران جنوبی وزیرستان کے جاری سالانہ ترقیاتی منصوبوں کو ایک پیسہ بھی ریلیز نہیں ہوا ہے ۔

فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے فاٹا کے ٹھیکداروں نے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیراتی کام بند کردیا اور فاٹا جنوبی وزیرستان کی ترقی کا عمل رک گیا ہے۔فاٹا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اور قبائلی عمائدین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وفاقی وزیر اسد عمر،گورنر کے پی کے اور کور کمانڈر پشاورسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنوبی وزیرستان کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہنگامی بنیاد پر فنڈز ریلیز کریں تاکہ ٹھیکدار دوبارہ کام شروع کرسکیں۔فاٹا کنٹریکٹرز اور قبائلی عمائدین نے دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر فنڈز ریلیز نہ ہوا تھا پشاور جاکر گور نر ہاؤس پشاور کے سامنے دھرنا دینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات