چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوچ محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار میں تنازعہ کوچ کا عہدہ خالی

اولمپئن توقیر ڈار کو کوچنگ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا،حسن سردار نے یہ پیشکش کی ہے، اولمپئن

پیر 22 اکتوبر 2018 22:25

چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوچ محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار میں تنازعہ ..
مسقط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) مسقط میں جاری ہاکی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران کوچ محمد ثقلین اور منیجر حسن سردار تنازعہ کے بعد کوچ کا عہدہ خالی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اولمپئن توقیر ڈار کو کوچنگ کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے لیجنڈر توقیر ڈار کا کہنا ہے کہ ان کو حسن سردار نے یہ پیشکش کی ہے، جسے انہوں نے قبول کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے۔ ایسا ہونے پر توقیر ڈار فوری طور مسقط میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ ساتھ ہی یہ بھی امکان ہے کہ وہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔دوسری جانب سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ حسن سردار ہی قومی ٹیم کے کوچ ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :