چناری،چیف ایڈیٹرڈیلی خبرنامہ مظفرآباد کے بھانجے کی نماز جنازہ ادا

سینکڑوں کی شرکت۔آبائی قبرستان پاہل میں سپردخاک

پیر 22 اکتوبر 2018 22:30

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) چیف ایڈیٹرڈیلی خبرنامہ مظفرآباد کے بھانجے صہیب احمد اعوان کی نماز جنازہ ادا،سینکڑوں کی شرکت۔آبائی قبرستان پاہل میں سپردخاک کر دیا گیا۔نمازجنازہ میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل جہلم ویلی محمد فرید خان،پریس فائونڈیشن آزادجموں وکشمیرکے وائس چیئرمین سردار ذوالفقار علی،چیف ایڈیٹر ہفت روزہ قلم مولانا محمد اسحاق نقوی،چیف ایگزیٹیو آفیسر اپیکس ورلڈ اورکیبل آپریٹرایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر خرم شہزاد چوہدری،ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک مظفرآباد سید اسرارکاظمی،اختر مرزا،مدثرعباسی،سینئر صحافیوں جاوید اقبال ہاشمی،عبدالواجد خان،محمد اقبال میر،شہزادآفریدی، راجہ خالدمحمود،راجہ اکمل جاوید،راجہ عبدالرشید،محمد رضوان میر،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے اسسٹنٹ میڈیا ایڈوائزر سفیراحمد ترک،تنظیم غیرجریدہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل خواجہ عبدالوحید،زاہد عباسی،ظفراقبال ایڈووکیٹ،محکمہ اطلاعات کے راجہ عارف،ملک عقیل احمد،یاسر نقوی،صدرمعلم ہائیرسکینڈری سکول کٹن ضلع نیلم سعید اختراعوان،اے جے کے بینک کے آفیسر ظہیر اعوان،معروف ماہر تعلیم نصیر اعوان ،ڈیلی خبرنامہ کے جنرل منیجر قدیر اعوان،تنویر اعوان،سینئر مدرس اشرف اعوان ،ضلع جہلم ویلی کے صحافیوں شکیل احمد کیانی،بیوروچیف ڈیلی خبرنامہ زاہد اعوان،صہیب احمد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،عزیز اوقارب اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کی امامت بزرگ عالم دین مولانا محمد اسحا ق نقوی نے کروائی نمازجنازہ کے بعد مرحوم صہیب اعوان کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔19سالہ نوجوان صہیب کا ہفتہ کے روز شاہراہ سرینگر پنجاب کالج کے قریب موٹرسائیکل کا حادثہ ہوا تھا مخالف سمت سے آنے والے سوزوکی نے ٹکر ماری دی تھی اورڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا تھادوروز سی ایم ایچ مظفرآباد میں وینٹی لیٹر پررکھا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہو گیا۔دریں اثناء متعدد شخصیات نے مرحوم کی وفات پر چیف ایڈیٹر ڈیلی خبرنامہ ظہیر احمد جگوال مرحوم صہیب کے والد کفایت حسین ،بھائیوں سہیل اعوان،احسن اعوان اورجنرل منیجر ڈیلی خبرنامہ قدیراعوان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔