Live Updates

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:33

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی میں انتہائی مصروف وقت گزارا- وزیراعلیٰ نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت کی-قبل ازیں انہوںنے پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی،بعدازاں نماز ظہرکے وقفے کے بعدوزیراعلیٰ نے بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی-وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ڈویژن اوربہاولپور ڈویژن کے اراکین صوبائی اسمبلی کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئی-وزیراعلیٰ نے اپنے اسمبلی چیمبر میں مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کیں-وزیراعلیٰ تقریباً 6گھنٹے پنجاب اسمبلی میں موجود رہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات