دیوار مہربانی کا کمشنر پشاور ڈویڑن کا طہماس خان سٹیڈیم میں افتتاح

مستحق کھلاڑیوں کی امداد کی جا سکے گی، شہاب علی شاہ

پیر 22 اکتوبر 2018 22:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی محکمہ سپورٹس کے تعاون سے طہماس خان سٹیڈ یم میں دیوار مہربانی کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویڑنشہاب علی شاہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ سمیت کھلاڑیوں اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کمشنر پشاور ڈویڑن اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے اس موقع پر بات کر تے ہوئے کہا کہ پشاور میں عوام کی سہولت کے لیے طہماس خان سٹیڈیم میں دیوار مہربانی بنائی گئی ہے جس سے مستحق کھلاڑی مستفید ہو سکیں گے۔ اس دیوار پر صاحب ثروت افراد اپنی توفیق کے مطابق کھلاڑیوں کے لیے یونیفارم ، کٹس اور دیگر کھیلوں کا سامان رکھیں گے اور مستحق کھلاڑی اپنی ضرورت کے مطابق وہاں سے حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

جب کہ پشاور کے سرکاری ہائی سکولوں میں بھی دیوار مہربانی لگائی جائے گی۔ جس سے مستحق اور ذہین طلبائ کو مفت کتابیں، بیگ، جوتے اور دیگر تعلیمی مواد و یونیفارم میسر ہو سکے گا۔ اس دیوار مہربانی کی اہم اور خا ص بات یہ ہے کہ اس میں نہ ہی دینے والے کو پتا ہو گا کہ وہ کسے دے رہا ہے اور نہ ہی لینے والے کو پتا چلے گا کہ اس کو کس نے دیا ہے۔ افسران نے کہا کہ دیوار مہربانی سے بہتر اندار میں مستحق افراد کی مدد کی جا سکے گی۔ انھوں نے کہا کہ سکولوں کے بعد اسکادائرہ دیگر علاقوں میں بھی بڑھایا جا ئے گا تا کہ دیگر علاقوں میں بھی غریب اور نادار افراد کی مدد کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :