Live Updates

سکھر،تحریک انصاف کے وی آئی پی پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے رہ گئے

سکھر میں گورنر سندھ اسی سے زائد گاڑیوں کے جھرمٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں پہنچے

پیر 22 اکتوبر 2018 22:42

سکھر،تحریک انصاف کے وی آئی پی پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے رہ گئے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) تحریک انصاف کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ سکھر میں گورنر سندھ اسی سے زائد گاڑیوں کے جھرمٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب میں پہنچے تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے تبدیلی کے نعرے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، سکھر آمد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شاہانہ پروٹوکول نظر آیا، گورنر سندھ سکھر ایئرپورٹ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک اسی سے زائد گاڑیوں کے جھرمٹ میں پہنچے، گورنر سندھ کی آمد کے باعث شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا رہا۔

(جاری ہے)

بندر روڈ، ملٹری روڈ سمیت شہر کی اہم سڑکوں کو بند کرکے گورنر سندھ کے شاہانہ قافلے کو گذارا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات