ڈاکٹر شیریں مزاری نے پرائمری سکول ڈھوک فتح میں چوتھی جماعت کے طالب علم کے خلاف امتیازی سلوک کا نوٹس لے لیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:45

ڈاکٹر شیریں مزاری نے پرائمری سکول ڈھوک فتح میں چوتھی جماعت کے طالب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ڈھوک فتح ضلع اٹک میں چوتھی جماعت کے طالب علم کے خلاف امتیازی سلوک کا نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ نوٹس متاثرہ طالب علم کے والدین کی شکایت پر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اٹک کے مذکورہ سکول کے دورہ اور اساتذہ اور طالب علموں سے ملاقات کے بعد استاد کو معطل کر دیا گیا اور حتمی کارروائی کیلئے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :