پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں افغان کلب چمن نے اشرف شوگر ملز کو 0-4 سے آئوٹ کلاس کردیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:47

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں افغان کلب چمن نے اشرف شوگر ملز کو 0-4 سے ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں افغان کلب چمن نے اشرف شوگر ملز کو 0-4 سے آئوٹ کلاس کردیا۔ پاکستان آرمی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 0-3 سے زیرکرلیا۔ گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں افغان کلب نے ابتدا میں حریف پر دبائو بڑھانا شروع کردیا لیکن اشرف شوگر ملز کے دفاعی کھلاڑی کسی نہ کسی طور حملوں کو ٹالتے رہے۔

کھیل کے 33 ویں منٹ میں عبدالرحیم نے ایک موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بال کو جال میں پہنچا دیا۔ہاف ٹائم تک افغان کلب نے چند مزید اچھی مووز بھی بنائیں لیکن گول کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوئی۔وقفہ کے بعد مسلسل حملوں پر گھبراہٹ کا شکار اشرف شوگر ملز کے ڈیفینڈرز نے حریف ٹیم کو کئی مواقع فراہم کردیئے۔

(جاری ہے)

کھیل کے 67 ویں منٹ میں افتخار احمد نے گول دغا، چند لمحے بعد ہی امان اللہ نے حریف کا دفاع پاش پاش کیا۔

کھیل کے 87 ویں منٹ میں عمردراز نے بال کو گول پوسٹ میں پھینک کر سکور 0-4 کردیا۔دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر0-3 سے برتری ثابت کردی۔فورسز کی ٹیم نے بارھویں منٹ میں ہی حریف کو خسارے کا شکار کردیا۔عنصر عباس نے ایک عمدہ پاس کو گول میں تبدیل کیا۔پہلے ہاف میں کے پی پی کے جوابی وار بھی بے کار گئے۔آرمی نے وقفہ کے بعد کی تابڑ توڑ حملے کیے بالآخر کھیل کے 44 ویں منٹ میں متین نے بال کو جال کی راہ دکھا دی۔علی رضا نے 65 ویں منٹ میں گول داغ کر سکور 0-3 کردیا۔ کے پی ٹی کے فارورڈز حریف کیلئے بڑے خطرات پیدا نہیں کرسکے