صدر مملکت نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا، کل حلف اٹھائیں گے

پیر 22 اکتوبر 2018 22:49

صدر مملکت نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کر دیا، آج منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سے عہدے کا حلف لیں گے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی پیر کے روز اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے جبکہ جسٹس انوار الحق ان کے بعد سینئر ترین جج ہیں، ججز تقرر کی کمیٹی جسٹس انوار الحق کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کر نے کی سمری دی ، صدر مملکت عارف علوی نے ان کے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرر کی منظوری دی لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی کی پیر کے روز ریٹائرمنٹ کے بعد سب سے سینئر ہونے کی بنیاد پر جسٹس انوار الحق کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

آج منگل کے روز اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ان سے عہدے کا حلف لیں گے ۔