Live Updates

لندن پلان سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا ہے، خرم نواز گنڈاپو

سانحہ ماڈل ٹائون میں ہائی کورٹ نے شریف برادران سمیت 12 سیاسی رہنمائوں کی طلبی کی درخواست خارج کی ہے ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے،امید ہے سپریم کورٹ متاثرین کو انصاف دے گی،میڈیا سے بات چیت

پیر 22 اکتوبر 2018 22:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈاپور نے کہاہے کہ لندن پلان سے متعلق میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا ہے، سانحہ ماڈل ٹائون میں ہائی کورٹ نے شریف برادران سمیت 12 سیاسی رہنمائوں کی طلبی کی درخواست خارج کی ہے ،ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے،امید ہے سپریم کورٹ متاثرین کو انصاف دے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے سپریم کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ،لندن میں چوہدری برادران سے ملاقات میڈیا کے سامنے ہوئی تھی ملاقات میں اس وقت کی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا انہوں نے کہاکہ قرضے اور پانی کا مسئلہ سابق حکومت کی وجہ سے ہے عمران خان لندن ملاقات میں موجود نہیں تھے انہوں نے کہاکہ آج چیف جسٹس ڈیم کی بات کرتے ہیں کیا یہ بھی لندن پلان ہ دو سیاستدانوں کی ملاقات کیا سازش ہوتی ہے اس وقت شہباز شریف نے طاہرالقادری کی واپسی پر اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکی دی ،رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق نے دھونی دینے اور سبق سکھانے کا کہاتھا انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل ڈی جائے نئی جے آئی ٹی میں پنجاب سے افسر شامل نہ کیے جائیں،جس ادارے کے خلاف تحقیقات ہوں، اس کے افسر کیسے شامل ہو سکتے ہیں۔

۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات