Live Updates

بد ترین معاشی بحران کا سامنا،معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں:وزیر اعظم عمران خان

پیر 22 اکتوبر 2018 22:51

بد ترین معاشی بحران کا سامنا،معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے ، آئی ایم ایف یا دوست ممالک سے قرض لئے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے ، معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ر وانگی سے قبل ایک برطانوی نیوز سائٹ کو انٹرویومیں وزیر اعظم نے کہا کہ ہمار ے پاس د و تین ماہ سے زیادہ کا زر مبادلہ نہیں ہے اور اس وقت دوست ممالک کے قرضوں کی اشد ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے او ر ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی صحافی کے معاملے پر سعودی تحقیقات کے نتائج کا انتظار ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ تسلی بخش تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کو سزا ملے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات