Live Updates

تحریک انصاف کو ق لیگ کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا

عوام کے مسائل جلد حل کریں ورنہ احتجاج کیلئے تیار ہو جائیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بھتیجےاور ایم پی اے حسین الہی نے حکومت کو وارننگ دے دی

muhammad ali محمد علی پیر 22 اکتوبر 2018 19:58

تحریک انصاف کو ق لیگ کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا
گجرات (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اکتوبر 2018ء) تحریک انصاف کو ق لیگ کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بھتیجےاور ایم پی اے حسین الہی نے حکومت کو وارننگ دے دی اور کہا ہے کہ عوام کے مسائل جلد حل کریں ورنہ احتجاج کیلئے تیار ہو جائیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کی سیاسی مشکلات ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہیں۔

جہاں پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف متحد ہو گئی ہیں، وہیں اب حکومت کی اتحادی جماعت ق لیگ بھی باغی ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کو ق لیگ کی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بھتیجےاور ایم پی اے حسین الہی نے تحریک انصاف کی حکومت کو وارننگ دے دی اور کہا ہے کہ عوام کے مسائل جلد حل کریں ورنہ احتجاج کیلئے تیار ہو جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے آبائی حلقے گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بھتیجےاور ایم پی اے حسین الہی نے تحریک انصاف کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ حسین الہیٰ کا کہنا تھا کہ موجود حکومت کو یقینی طور پر کارگردگی دکھانے کیلئے وقت دیا جانا چاہیئے، تاہم فی الحال جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔ حکومت کو غریب عوام کی طرف دیکھنا ہوگا ان کے مسائل فوری حل کرنا ہوں گے۔

اگر تحریک انصاف کی حکومت نے غریبوں کے مسائل حل کرنے کی جانب توجہ نہ دی، تو پھر خاموش نہیں رہیں گے۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے تجزیہ کار بھی کہتے ہیں کہ چوہدری برادران اپنی باری کا انتطار کر رہے ہیں۔ چوہدری برادران مناسب وقت کا انتظار کر رہے ہیں اور جب انہیں موقع ملا، وہ اپنی اتحادی جماعت تحریک انصاف کو غیر مستحکم کرکے اقتدار پر قبضہ کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات