ثابت ہو گیا کہ نواز زرداری بھائی بھائی اور ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں‘عبدالعلیم خان
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،ایسے اوچھے بیانات احتساب سے کبھی بھی نہیں بچا سکتے ‘سینئر صوبائی وزیر
پیر 22 اکتوبر 2018 22:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کے ڈرامے کا یہ تیسرا ایکٹ بھی فلاپ ہو گا اور لوٹ مار کا ایک ایک پیسہ ہر قیمت پر اُن سے واپس لیا جائے گا ۔
سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ کیا زرداری صاحب قوم کو یہ بتانا پسند کریں گے کہ اُن کا پیٹ پھاڑنے اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹنے کے خواہشمندوں سے وہ کیونکر بغل گیر ہونے کے خواہاں ہیں ، اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف زہر اگلنے والے اب کس بنیاد پر دوبارہ اتحاد کرنے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ اگر نواز شریف اور زرداری نے ملکی خزانہ نہیں لوٹا تو آج ملک کیسے اس حال کو پہنچا ہی ۔عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نواز لیگ یقینا پیپلز پارٹی کی تجویز کا ساتھ دے گی تاکہ کرپشن کے کیسز پر قابو آنے کے بعد ان ڈوبنے والوں کو تنکوں کا سہارا مل سکے ۔سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرداری صاحب خاطر جمع رکھیں اور اپنا شوق پورا کر لیں پی ٹی آئی بھی ان کو مایوس نہیں کرے گی اور کبھی بھی تر نوالہ ثابت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو پانچ پانچ سال دینے والوں کو پی ٹی آئی کے 2مہینے بھی ہضم نہیں ہو رہے اور انہیں اقتدار سے جدائی کا غم دن رات کھائے جا رہا ہے لیکن اب اندھیر نگری چوپٹ راج دوبارہ نہیں آئے گا اور کرپشن کرنے والے قومی مجرموں کو ہر حال میں انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.