پاکستان کے دورہ پر آنے والی مالدیپ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کاواہگہ بارڈر کا دورہ

پیر 22 اکتوبر 2018 22:58

پاکستان کے دورہ پر آنے والی مالدیپ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کاواہگہ بارڈر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان کے دورہ پر آنے والی مالدیپ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر کا دورہ کیا اور پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے واہگہ باڈر آمد پر مہمان کرکٹرز کا شاندار استقبال کیا گیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پرچم اتارنے کی تقریب میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس موقع پر تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں۔بعد ازاں رینجرز اہلکاروں کیساتھ گروپ فوٹ بھی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :