پشاور، میری بیٹی کواغواء کرنے والے افرادکوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جا ئے، شہری ظفر

میری13سا لہ بیٹی کا ئنا ت معمول کے مطابق مدرسے جارہی تھی کہ را ستہ میں اغواء کارفرما ن،شہنشاہ اور ریا ض نے اُسے دھو کہ سے اپنے گھر لے گئے جس کے بعد اُسے پنجا ب میں صدا قت نا می شخص پر3لا کھ رو پے میں فروخت کر دیاجبکہ فروخت کر نے کے بعد صدا قت نا می شخص نے میری بیٹی کا ئنا ت کے ساتھ زبردستی نکا ح کیا ، ملزموں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ،ارباب لندی کے رہا ئشی کا مطالبہ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پشاورکے علاقہ ارباب لندی کے رہا ئشی ظفرنے وزیراعظم پاکستان عمرا ن خا ن ،چیف جسٹس آف پاکستان ثا قب نثا ر اورآئی جی پو لیس سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کواغواء کرنے والے افرادکوگرفتارکرکے ان کے قانون کے مطابق سزاء دی جائے اوراُنہیں انصا ف فرا ہم کیا جا ئے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صحا فیوں سے با ت کر تے ہو ئے اُنہوں نے الزام عا ئد کیا کہ17ما رچ 2018کو میری13سا لہ بیٹی کا ئنا ت معمول کے مطابق مدرسے جارہی تھی کہ را ستہ میں اغواء کارفرما ن،شہنشاہ اور ریا ض نے اُسے دھو کہ سے اپنے گھر لے گئے جہاں پر اُسے ایک ما ہ تک زنجیروں میں رکھا گیا جس کے بعد اُسے پنجا ب میں صدا قت نا می شخص پر3لا کھ رو پے میں فروخت کر دیاجبکہ فروخت کر نے کے بعد صدا قت نا می شخص نے میری بیٹی کا ئنا ت کے ساتھ زبردستی نکا ح کیا اُنہوںنے بتا یا کہ اس واقع کے بعد ہم نے تھا نہ بھانہ ماڑی میں ایف آئی آر درج کروائی اور پولیس نے کا روائی کر تے ہوئے 3ما ہ بعد میری بیٹی کو باز یا ب کرا لیا مگر مذکو رہ اغواء کا ر گروپ کے خلا ف تا حا ل کو ئی کار وائی نہیں کی گئی جو کہ سرا سرانا نصا فی ہیں اُنہوں نے کہا کہ آئے روز فرمان اور اُس کے گروہ کی جا نب سے مجھے اور میرے گھر والوں کو جا ن سے ما ر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام حکام بالاسے مذکورہ افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔