پشاور،پا ک فرنٹیئر رکشہ ڈرا ئیورز اینڈ ورکرز یو نین کا مہنگا ئی اور اضا فی ٹیکسو ں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پا ک فرنٹیئر رکشہ ڈرا ئیورز اینڈ ورکرز یو نین نے مہنگا ئی اور اضا فی ٹیکسو ں کے خلا ف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیا دت یو نین کے صدر مرا د خا ن اور دیگر کر رہے تھے اس مو قع پر مظا ہرین نے ہا تھوں میں پلے کا رڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اُن کے حق میں نعرے درج تھے مقررین کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نے مہنگا ئی کا عذا ب مسلط کیا ہوا ہے جبکہ دوسری جا نب صوبا ئی حکومت نے روٹ پر مٹ پر4گنا ہ اضا فہ کر دیا ہے جبکہ پنجا ب میں 3سالوں سے روٹ پر مٹ ٹیکس 1400رو پے ہے اور ما ہوار جرما نہ 200ہے مگر افسوس کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں روٹ پر مٹ ٹیکس 4ہزار اور ما ہوار جرُما نہ 700رو پے ہیں جو کہ ہما رے معا شی قتل کے مترادف ہے اُنہوںنے کہا کہ عوام نے عمرا ن خا ن کو تبدیلی کے نا م پر ووٹ دیا تھا مگرانہوں نے عوام کو مہنگا ئی اور اضا فی ٹیکسوں کے علا وہ کچھ بھی نہیں دیااُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خا ن اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خا ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اضا فی ٹیکسوں اور صو بہ پنجا ب سے نئے آٹو رکشہ اورموٹر سا ئیکل (لوڈر)پر فی الفور پا بندی ختم کی جا ئے بصورت دیگر راست اقدا م اُٹھا نے پر مجبو ر ہو جا ئینگے جس کی تمام تر زمہ داری صو با ئی حکومت پر عا ئد ہو گی ۔