سندھ بھر سمیت ملک میں بیورو کریٹ،جاگیرداروں ،سرمایہ داروں کا نظام چل رہا ہے،زبیر احمد گوندل

سندھ پر وڈیرے اور جاگیردار قابض ہورہے ہیں، ملک بھر میں تبدیلی کے اعلانات صرف اعلانات ہی رہ گئے ،مرکزی صدرجے آئی یوتھ پاکستان

پیر 22 اکتوبر 2018 23:05

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے کہا ہے سندھ بھر سمیت ملک میں بیورو کریٹ،جاگیرداروں ،سرمایہ داروں کا نظام چل رہا ہے سندھ اندھیروں میں ڈوپ رہا ہے سندھ پر وڈیرے اور جاگیردار قابض ہورہے ہیں سندھ میں تبدیلی کے خواب ادہورے رہ گئے ملک بھر میں تبدیلی کے اعلانات صرف اعلانات ہی رہ گئے ملک میں حقیقی تبدیلی جے آئی یوتھ ہی لائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین پریس کلب ہال میں بدین یوتھ کنونشن سے خطاب کرنے کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،زبیر گوندل نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اضافہ کرکے غریب طبقہ سے کھانے کا نوالہ بھی چھین لیا ہے سندھ میں مہنگائی عروج پر ہے بجلی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور پانی کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا ہے حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ بدین ضلع مالی وسائل سے مالا مال ضلع ہے یہاں پر جاگیردار قابض ہیں ضلع میں رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہورہا ہے نوجوان اپنی ضروری کام کی وجہ سے دردر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہورہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انڈس ہسپتال بدین میں مقامی نوجوانوں کو نظر اندار کیا جارہاہے صرف سفارش پر افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے بدین کے لکھے پڑھے نوجوانوں کا پہلے حق ہے انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کے نوجوان ملک میں حقیقی تبدیل لائیں گے جے آئی یوتھ کے پاس تربیت یافتہ افراد موجود ہیں جماعت اسلامی ہی ملک سے بحران کا خاتمہ کرسکتی ہیں اس موقع پر جے آئی یوتھ پاکستان کے مرکزی نائب صدر محمد یوسف خٹک،صوبائی صدر سردار فرہاد گل،جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر مولانا غلام رسول احمدانی،جنرل سیکریٹری،علی مردان شاہ،جے آئی یوتھ بدین کے صدر محمد علی بلیدی،علی حیدر سومرو،فرحان عالمانی، و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

#