گوجرانوا،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز مالک کو لاکھوں سے محروم کر دیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:09

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز مالک کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا ہے۔ پولیس نے حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے طفل تسلیاں دینا شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

دو روز قبل نجی موبائل کمپنی کے فرنچائز مالک ندیم اختر جنجوعہ شام ساڑھے چھ بجے اپنے دفتر سے مبلغ 12لاکھ 97ہزار روپے اپنے بیگ میں لے کر نکلا تو گاڑی کے ساتھ گھات لگائے بیٹھے دو مسلح افراد نے بیگ چھین لیا اور انہوں نے جاتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے علاوہ ایک پاؤں میں فائر بھی کیا اہم خوش قسمی سے ندیم اختر بچ گئے۔

تاہم ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ نمبر626درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر سائل ندیم اختر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ ان کے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت وزیر داخلہ سے اپیل ہے کہ گوجرانوالہ میں جرائم پیشہ افراد کی بہتات ہے۔ جن کی روک تھام کے لئے کوئی خاطر خوا ہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ آئے روز ڈکیتیوں ، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔