ایشیائی ترقیاتی بینک نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لئے 108 ملین ڈالر مختص کردیئے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:09

ایشیائی ترقیاتی بینک نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان میں موسمیاتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے تحت پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لئے 108 ملین ڈالر مختص کئے ہیں۔ اس فنڈ کا مقصد ایشیاء اور پیسیفک ریجن میں ماحولیات کے شعبہ مین سرمایہ کاری میں اضافہ کی کوششوں میں حصہ لینا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ مانامہ، بحرین میں 17 سے 20 اکتوبر کے دوران جی سی ایف بورڈ کے 21 ویں اجلاس کے دوران 71 ملین ڈالر امداد اور 37 ملین ڈالر رعایتی قرضے کے نئے فنڈ کی منظوری دی اور کری باتی، پاکستان اور ٹونگا میں اے ڈی بی کی جانب سے منصوبوں کے لئے مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :