پشاور پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن ،متعددمنشیات فروش وسمگلرزگرفتار

پیر 22 اکتوبر 2018 23:13

پشاور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پشاور پولیس نے معا شرے کو منشیات کی لعنت اور جرائم سے پاک کر نے کی خاطرکریک ڈاؤن کر تے ہوئے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 22 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے متعدد منشیات فروش اور سمگلرز کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 88دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیاہے جن کے قبضے سے 20 عدد پستول، 3 عدد بندوق، 2 رائفل،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور14 بوتل شراب بر آمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات فروشوں اوردیگر جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کامیاب کارروائیاں کی ہیں جن کے دوران تھانہ سربند پولیس نے باڑہ قدیم میں ناکہ بندی کے دوران ڈاٹسن نمبر 6995 سے 11 کلو چرس اور4 کلو افیون برآمد کرکے ملزم ضابط خان ولد باز منیر سکنہ باڑہ کو گرفتار کر لیا، حیات آباد پولیس نے جمرود روڈ پر ملزم میراس ولد خائستہ میرکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2400 گرام چرس اور115 گرام ہیروئن برآمد کر لیا، تھانہ چمکنی پولیس نے کالا منڈی جی ٹی روڈ ہر کارروائی کرتے ہوئے 1800 گرام چرس برآمد کر لیا گیا جبکہ دیگر تھانوں کی حدود میں بھی متعدد کارروائیوں کے دوران کئی منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیاگیا ہے جن کے قبضے سے مجموعی طو ر پر 7کلو گرام سے زائد چرس بر آمد کی گئی اسی طرح کریک ڈاؤن کے دوران88 دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیاگیا ہے جن کے قبضے سے 20 عدد پستول، 3 عدد بندوق، 2 رائفل،سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور14 بوتل شراب بر آمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر22کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی گئی ہے