اکوڑہ خٹک میں نئی نویلی دلہن کا اقدام خود کشی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:13

نوشہرہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) اکوڑہ خٹک کے علاقے شاکر آباد میں نئی نویلی دلہن کا اقدام خود کشی، بیرون ملک مقیم شوہر سے بات کرنے کے بعد خاتون نے اپنے اوپر فائر کردیا۔جس کے بعد اس کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ اور بعدازاں ایل ار ایچ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مذید تفتیش شروع کردی تفصیلات کے مطابق انیس سالہ ناظمہ زوجہ جنید خٹک نے شدید زخمی حالت میں پولیس کوبتایا کہ اس کی پانچ چھ ماہ قبل اپنے کزن جنید خٹک کے ساتھ شاد ی ہوئی جو دوبئی ائیر لاین میں ملازم ہے شادی کے بعد وہ اپنے کام پردوبئی چلا گیا اور وہ اپنے سسرال کے ہاں رہائش پذیر ہے۔

اس نے مزید کہا کہ شوہر نے اس کے فون پرایسی بات کی کہ وہ دلبراشتہ ہوگئی اور اقدام خودکش پر اتر ائی۔ جنید کے بھائی ہدایت شاہ ولد سید زلی شاہ نے بتایا کہ جنید نے پہلے اپنی والدہ اور بعد میں بیوی کے ساتھ بھی بات کی، معلوم نہیں کہ کیوں نے اس نے اقدام خودکشی کیا ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔