ڈپٹی کمشنرپشاور(کل)کھلی کچہری میں عوامی مسا ئل سنیں گے

پیر 22 اکتوبر 2018 23:15

پشاور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور23 اکتوبر بروز منگل دوپہر 12:30 بجے شاہین مسلم ٹاؤن ون ڈسپنسری برف خانہ سٹاپ میں میں عوامی مسائل سنیں گے اور موقع پر ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود ہونگے۔

کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل اٴْن کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں سمیت علاقہ مشران اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس سلسلے میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل کو افسران بالا تک پہنچائیں۔ تا کہ عوامی مسائل کو حل کیا جا ئے اور شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :