حضرت داتا گنج بخشؒ کی975ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں خصوصی تقریب (کل) ہو گی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:27

حضرت داتا گنج بخشؒ کی975ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں خصوصی تقریب ..
لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حضرت مخدوم سید علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کی975ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میںایک خصوصی تقریب (کل) منگل کو ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں منعقد ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے سیکرٹری مذہبی امور و اوقاف حکومت پنجاب ذوالفقار علی گھمن، ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، خطیب جامع مسجد حضرت داتا گنج بخشؒ مفتی محمد رمضان سیالوی، ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ مفتی راغب حسین نعیمی، مفتی محمد اقبال چشتی اور مفتی محمد عمران الحسن فاروقی خطاب کریں گے۔ تقریب کا اہتمام نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔