وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 23:28

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن کی ملاقات، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے یہاں پیر کو پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے افسوس ظاہر کیا کہ برطانیہ مستقبل میں جی ایس پی پلس سے متعلق مذاکرات کا حصہ نہیں ہو گا۔