Live Updates

عمران خان نے میرے سامنے فیاض الحسن چوہان کے پیچھے اپنا کتا شیرو چھوڑ دیا تھا :نبیل گبول کا دعویٰ

پیر 22 اکتوبر 2018 23:36

عمران خان نے میرے سامنے فیاض الحسن چوہان کے پیچھے اپنا کتا شیرو چھوڑ ..
․اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے ایک مرتبہ میرے سامنے فیاض الحسن چوہان کے پیچھے اپنا کتا شیرو چھوڑ دیا تھا ، وہ ان سے ایک ٹی وی شو میں کچھ باتیں کرنے پرناراض تھے اور ان کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاہے کہ فیاض چوہان اس قسم کی باتیں شروع سے کرتے ہیں اور ایک دفعہ تو عمران خان نے میری موجودگی میں اپنا کتا شیر و بلا کر اس کے پیچھے چھوڑ دیا تھا اور ایسا عمران خان نے اس لئے کیا تھا کہ فیاض چوہان نے کسی ٹی وی شومیں آکر ایسی باتیں کی تھیں جس سے عمران خان ناراض ہوگئے تھے اور جب وہ اس کومارنے کیلئے اٹھے تو ان کے شیرو کتے نے بھی فیاض الحسن چوہان کو پکڑنا چاہا اورعمران خان نے فیاض چوہان کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اسد عمر کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور پریشان ہیں، کرپشن کے حوالے سے جن تین وزرائ کا ذکر ہوا ہے ان کے نام بھی بہت جلد سامنے آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو مہنگائی ہونیوالی ہے ، اس سے عوام سڑکوں پر آئیں گے اور ہم اس کی رہنمائی کریں گے ، حقیقت تو یہ ہے کہ عمران خان پچھلا گند صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ جن لوگوں کولیکر آئے ہیں ان میں سے ایک بھاگ گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نئے بندے کوجس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ یوسی کا چیئر مین بن سکتا ہے ، اس کووفاقی وزیر بنادو تو ایسا ہی ہوگا ، اس وقت عمران خان پریشان ہیں اور وہ معیشت کو چلانے کیلئے نجی ٹیم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیر خزانہ اسد عمر یہ کہہ دیں گے کہ معیشت ان سے نہیں چل رہی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات