بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے نیپالی سپنر سندیپ لیمی چن کی خدمات حاصل کر لیں

پیر 22 اکتوبر 2018 23:39

بگ بیش لیگ، میلبورن سٹارز نے نیپالی سپنر سندیپ لیمی چن کی خدمات حاصل ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) میلبورن سٹارز نے رواں سال شیڈول بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے نیپالی لیگ سپنر سندیپ لیمی چن کی خدمات حاصل کر لیں، سندیپ ایسوسی ایٹ ملک کی طرف سے بی بی ای ایل کھیلنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کریں گے، وہ لیگ میں دو حصوں میں کلب کی طرف سے کھیلیں گے، معاہدے کے تحت وہ 10 دسمبر کو میلبورن سٹارز کو جوائن کریں گے، لیگ کے دوران ہی وہ 5 جنوری سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو جوائن کریں گے اور اس کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

سندیپ نے اس سے قبل آئی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ کر کے پہلے نیپالی کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :